فضائل الصحابة
فضائل جرير بن عبد الله رضي الله عنه— سیدنا جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ تَبَسُّمِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي وَجْهِ جَرِيرٍ) باب: (نبی ﷺ کے سیدنا جریر رضی اللہ عنہ کو دیکھ کر مسکرانے کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1696
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ ، قَثَنَا إِسْمَاعِيلُ ، عَنْ قَيْسٍ ، عَنْ جَرِيرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: "مَا حَجَبَنِي عَنْهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُنْذُ أَسْلَمْتُ، وَلَا رَآنِي إِلَّا تَبَسَّمَ".ترجمہ
سیدنا جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”جب سے میں اسلام لایا ہوں، رسول اللہ ﷺ نے مجھے (اپنی خدمت میں حاضر ہونے سے) کبھی نہیں روکا، اور جب بھی آپ ﷺ نے مجھے دیکھا تو تبسم فرمایا۔“