فضائل الصحابة
فضائل جعفر بن أبي طالب رضي الله عنه— سیدنا جعفر بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابٌ: «أَشْبَهْتَ خَلْقِي وَخُلُقِي») باب: (نبی ﷺ کے فرمان ”تم صورت و سیرت میں میرے مشابہ ہو“ کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1692
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ ، قَثَنَا سَعِيدٌ ، عَنْ عَقِيلٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "وَأَنْتَ يَا جَعْفَرُ أَشْبَهْتَ خَلْقِي وَخُلُقِي، وَخُلِقَتْ مِنْ طِينَتِي الَّتِي خُلِقْتُ مِنْهَا".ترجمہ
ابنِ شہاب رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اور اے سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ! تم میری خلقت اور میرے اخلاق کے مشابہ ہو، اور تم اسی مٹی سے پیدا کیے گئے ہو جس سے میں پیدا کیا گیا ہوں۔“