فضائل الصحابة
فضائل بني غفار وأسلم وغيرهم— بنو غفار، بنو اسلم اور دیگر قبائل کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ ثَنَاءِ عُمَرَ عَلَى عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ) باب: (سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی طرف سے سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ کی تعریف کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1687
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، قَالَ: قَالَ عَدِيُّ لِعُمَرَ أَتَعْرِفُنِي؟ قَالَ: "نَعَمْ أَعْرِفُكَ بِأَحْسَنِ مَعْرِفَةٍ، أَسْلَمْتَ إِذَا كَفَرُوا، وَأَقْبَلْتَ إِذَا أَدْبَرُوا، وَوَفَيْتَ إِذَا غَدَرُوا".ترجمہ
امام شعبی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: ”کیا آپ مجھے پہچانتے ہیں؟“ انہوں نے فرمایا: ”جی ہاں! میں آپ کو بہت اچھی طرح پہچانتا ہوں؛ آپ اس وقت اسلام لائے جب لوگوں نے کفر کیا، آپ اس وقت (حق کی طرف) متوجہ ہوئے جب لوگ پیٹھ پھیر گئے، اور آپ نے اس وقت وفاداری نبھائی جب انہوں نے غداری کی۔“