فضائل الصحابة
فضائل بني غفار وأسلم وغيرهم— بنو غفار، بنو اسلم اور دیگر قبائل کے فضائل کا بیان۔
(بَابٌ: «غِفَارُ غَفَرَ اللَّهُ لَهَا، وَأَسْلَمُ سَالَمَهَا اللَّهُ») باب: (نبی ﷺ کے فرمان ”غفار، اللہ اس کی مغفرت فرمائے اور اسلم، اللہ اسے سلامت رکھے“ کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1674
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَثَنَا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي ابْنُ أَخِي أَبِي رُهْمٍ ، ثُمَّ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا رُهْمٍ الْغِفَارِيَّ وَكَانَ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غَزْوَةَ تَبُوكَ وَأَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَهُ: "هَا فَإِنَّ أَعَزَّ أَهْلِي عَلَيَّ إِنْ يَتَخَلَّفَ عَنِّي الْمُهَاجِرُونَ، مِنْ قُرَيْشٍ، وَالْأَنْصَارُ، وَأَسْلَمُ، وَغِفَارُ".ترجمہ
سیدنا ابو رہم غفاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، اور وہ غزوۂ تبوک میں نبی کریم ﷺ کے ہمراہ تھے، کہ رسول اللہ ﷺ نے ان سے فرمایا: ”«هَا» (سنو!) میرے نزدیک میرے متعلقین میں سب سے زیادہ معزز وہ لوگ ہیں کہ اگر وہ مجھ سے پیچھے رہ جائیں (تو ان کی مفارقت مجھ پر بہت شاق گزرے): قریش کے مہاجرین، انصار، اور قبائلِ اسلم اور غفار۔“