فضائل الصحابة
فضائل بني غفار وأسلم وغيرهم— بنو غفار، بنو اسلم اور دیگر قبائل کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ أَمْرِ اللَّهِ نَبِيَّهُ أَنْ يَقْرَأَ الْقُرْآنَ عَلَى أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ) باب: (اللہ کے اپنے نبی ﷺ کو سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ پر قرآن پڑھنے کا حکم دینے کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1675
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَثَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِأُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ: "أَمَرَنِي رَبِّي عَزَّ وَجَلَّ أَنْ أَقْرَأَ عَلَيْكَ الْقُرْآنَ" قَالَ أُبَيٌّ: أَوَ سَمَّانِي لَكَ؟ قَالَ: "وَسَمَّاكَ لِي" قَالَ: فَبَكَى أُبَيٌّ. ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”بے شک میرے رب «عز وجل» نے مجھے حکم دیا ہے کہ میں تمہیں قرآن پڑھ کر سناؤں۔“ سیدنا ابی رضی اللہ عنہ نے عرض کی: ”کیا اللہ تعالیٰ نے آپ ﷺ کے سامنے میرا نام لیا ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہاں، اس نے میرے سامنے تمہارا نام لیا ہے۔“ راوی کہتے ہیں: (یہ سن کر) سیدنا ابی رضی اللہ عنہ رو پڑے۔