فضائل الصحابة
فضائل عائشة أم المؤمنين رضي الله عنها— ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے فضائل کا بیان۔
(بَابٌ مِنْ فَضَائِلِ أَهْلِ الْيَمَنِ) باب: (اہل یمن کے بعض فضائل کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1653
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَثَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، قَالَ: رَأَى عُمَرُ امْرَأَةً فِي زِيِّهَا فَقَالَ: أَتَرَيْنَ قَرَابَتَكِ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تُغْنِي عَنْكَ مِنَ اللَّهِ شَيْئًا؟ فَذَكَرَتْ ذَاكَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "إِنَّهُ لَتَرْجُو شَفَاعَتِي صُدَا وَسَلْهَبُ".ترجمہ
قتادہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ایک خاتون کو ان کی (نمایاں) وضع قطع میں دیکھا تو فرمایا: ”کیا تم یہ سمجھتی ہو کہ تمہاری نبی ﷺ سے رشتہ داری اللہ کے حضور تمہارے کچھ کام آئے گی؟“
اس خاتون نے اس بات کا ذکر نبی ﷺ سے کیا، تو نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”یقیناً «صُدَا» اور «سَلْهَبُ» بھی میری شفاعت کی امید رکھتے ہیں۔“