فضائل الصحابة
فضائل عائشة أم المؤمنين رضي الله عنها— ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے فضائل کا بیان۔
(بَابٌ: عَائِشَةُ أَحَبُّ النَّاسِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ) باب: (سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے رسول اللہ ﷺ کو لوگوں میں سب سے زیادہ محبوب ہونے کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1637
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا وَكِيعٌ ، قَثَنَا ابْنُ أَبِي خَالِدٍ ، عَنْ قَيْسٍ ، قَالَ: بَعَثَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَمْرَو بْنَ الْعَاصِ فِي غَزْوَةِ ذَاتِ السَّلَاسِلِ قَالَ: قَالَ عَمْرُو بْنُ الْعَاصِ قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مِنْ أَحَبُّ النَّاسِ إِلَيْكَ؟ قَالَ: "عَائِشَةُ" قَالَ: قُلْتُ إِنَّمَا أَقُولُ مِنَ الرِّجَالِ؟، قَالَ: "أَبُوهَا".ترجمہ
قیس رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کو غزوہ ذات السلاسل میں (لشکر کا امیر بنا کر) روانہ فرمایا؛ سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! تمام لوگوں میں سے آپ کو سب سے زیادہ محبوب کون ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”عائشہ (رضی اللہ عنہا)۔“ وہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے عرض کی: میں تو مردوں کے متعلق دریافت کر رہا ہوں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ان کے والد (سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ)۔“