فضائل الصحابة
فضائل عائشة أم المؤمنين رضي الله عنها— ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ ثَنَاءِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَلَى عَائِشَةَ فِي مَرَضِ مَوْتِهَا) باب: (مرضِ وفات میں سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کی طرف سے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی تعریف کا بیان)۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا وَكِيعٌ ، قَالَ: حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ أَبِي إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُبَيْدٍ ، قَالَ: اسْتَأْذَنَ ابْنُ عَبَّاسٍ ، عَلَى عَائِشَةَ فِي مَرَضِهَا الَّذِي مَاتَتْ فِيهِ، فَأَبَتْ أَنْ تَأْذَنَ لَهُ فَلَمْ يَزَلْ بِهَا حَتَّى أَذِنَتْ لَهُ فَسَمِعَهَا وَهِيَ تَقُولُ: "أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ النَّارِ" قَالَ: يَا أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ "إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ قَدْ أَعَاذَكَ مِنَ النَّارِ، كُنْتِ أَوَّلَ امْرَأَةٍ نَزَلَ عُذْرُهَا مِنَ السَّمَاءِ".عبد اللہ بن عبید رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے ان کے اس مرض کے دوران، جس میں ان کی وفات ہوئی، ملاقات کی اجازت چاہی تو انہوں نے اجازت دینے سے انکار کر دیا، لیکن وہ مسلسل اصرار کرتے رہے یہاں تک کہ انہوں نے اجازت دے دی۔
انہوں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو یہ کہتے ہوئے سنا: «أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ النَّارِ» ”میں آگ سے اللہ کی پناہ مانگتی ہوں۔“ تو سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے عرض کیا: ”اے ام المومنین! یقیناً اللہ عزوجل نے آپ کو آگ سے پناہ عطا فرما دی ہے، آپ وہ پہلی خاتون تھیں جن کی بریت کا حکم آسمان سے نازل ہوا۔“