فضائل الصحابة
فضائل عائشة أم المؤمنين رضي الله عنها— ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ رُؤْيَا النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَائِشَةَ قَبْلَ زَوَاجِهَا) باب: (نبی ﷺ کے نکاح سے پہلے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو خواب میں دیکھنے کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1638
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ ، قَالَ: سَمِعْتُ هِشَامًا ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "أُرِيتُكِ فِي الْمَنَامِ مَرَّتَيْنِ وَرَجُلٌ يَحْمِلُكُ فِي سَرَقَةٍ مِنْ حَرِيرٍ فَيَقُولُ: هَذِهِ امْرَأَتُكَ، فَأَقُولُ: إِنْ يَكُ هَذَا مِنْ عِنْدِ اللَّهِ يُمْضِهِ".ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ نے مجھ سے فرمایا: ”تم مجھے خواب میں دو مرتبہ دکھائی گئی ہو؛ ایک شخص تمہیں ریشمی کپڑے کے ایک عمدہ ٹکڑے میں اٹھائے ہوئے تھا اور وہ کہہ رہا تھا: یہ آپ کی اہلیہ ہیں۔ تو میں نے (اپنے جی میں) کہا: اگر یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے تو وہ اسے ضرور پورا فرمائے گا۔“