❮
❯
حدیث نمبر: 1635
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ مُجَالِدٍ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، رَأَيْتُكَ وَاضِعًا يَدَكَ عَلَى مَعْرَفَةِ الْفَرَسِ وَأَنْتَ تُكَلِّمُ رَجُلًا، وَقَالَ مَرَّةً: قَالَتْ عَائِشَةُ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَاضِعًا يَدَهُ عَلَى مَعْرَفَةِ رَأْسِ فَرَسٍ وَهُوَ يُكَلِّمُ دِحْيَةَ الْكَلْبِيَّ قَالَتْ: رَأَيْتُكَ وَاضِعًا يَدَكَ عَلَى مَعْرَفَةِ فَرَسِ دِحْيَةَ الْكَلْبِيِّ وَأَنْتَ تُكَلِّمُهُ قَالَ: أَوَ رَأَيْتِيهِ؟ قَالَتْ: نَعَمْ، قَالَ: "ذَاكَ جِبْرِيلُ، وَهُوَ يُقْرِئُكِ السَّلَامَ" قَالَتْ: وَعَلَيْهِ السَّلَامُ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ، جَزَاهُ اللَّهُ خَيْرًا مِنْ صَاحِبٍ وَدَخِيلٍ، فَنِعْمَ الصَّاحِبُ وَنِعْمَ الدَّخِيلُ ". قَالَ سُفْيَانُ: الدَّخِيلُ: الضَّيْفُ.
ترجمہ

ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! میں نے آپ کو دیکھا کہ آپ نے ایک گھوڑے کی ایال پر اپنا ہاتھ رکھا ہوا تھا اور آپ ایک شخص سے گفتگو فرما رہے تھے“۔ ایک دوسری روایت میں ہے کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا کہ آپ نے ایک گھوڑے کی ایال پر اپنا ہاتھ رکھا ہوا تھا اور آپ سیدنا دحیہ کلبی رضی اللہ عنہ سے گفتگو فرما رہے تھے۔ انہوں نے عرض کی: ”میں نے آپ کو دیکھا کہ آپ نے سیدنا دحیہ کلبی رضی اللہ عنہ کے گھوڑے کی ایال پر اپنا ہاتھ رکھا ہوا تھا اور آپ ان سے محوِ گفتگو تھے“۔ آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”کیا تم نے انہیں دیکھا ہے؟“ انہوں نے عرض کی: ”جی ہاں“۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ جبرائیل (علیہ السلام) تھے اور وہ تمہیں سلام کہہ رہے ہیں“۔ انہوں نے عرض کی: «وَعَلَيْهِ السَّلَامُ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ» ”اور ان پر بھی سلامتی اور اللہ کی رحمت اور اس کی برکتیں ہوں، اللہ تعالیٰ انہیں ایک بہترین ساتھی اور مہمان کے طور پر جزاِ خیر عطا فرمائے، پس وہ کیا ہی اچھے ساتھی اور کیا ہی بہترین مہمان ہیں“۔
سفیان رحمہ اللہ فرماتے ہیں: «الدَّخِيلُ» سے مراد مہمان ہے۔

حوالہ حدیث فضائل الصحابة / فضائل عائشة أم المؤمنين رضي الله عنها / حدیث: 1635
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ :قال وصي الله عباس: إسناده ضعيف لأجل مجالد بن سعيد. وهو في المسند (٦ : ٧٤، ١٤٦) بهذا الإسناد مثله. . »
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 3045، 3557، 5848، 5895، 5898، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2447، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2693، 3881، 3882، وأخرجه سنن النسائي برقم: 3952، 3953، 3954، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 5232، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3696، وأخرجه مسند أحمد برقم: 23941، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2638، وأخرجه فتح الباري برقم: 3557، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 20917، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 6782، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 786، 3352»
«مسند الامام احمد: 6/74ـ146؛ الطبقات الكبريٰ لابن سعد: 8/67ـ68؛ حلية الاولياء وطبقات الاصفياء لابي نعيم: 2/46»