فضائل الصحابة
فضائل عمار بن ياسر رضي الله عنه— سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہما کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ مَحَبَّةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِعَمَّارٍ) باب: (نبی ﷺ کی سیدنا عمار رضی اللہ عنہ سے محبت کا بیان)۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَثَنَا أَبِي، قَثَنَا أَزْهَرُ ، قَالَ: أَنَا ابْنُ عَوْنٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ: قَالَ عَمْرُو بْنُ الْعَاصِ ، "مَا كُنَّا نَرَى أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَاتَ وَهُوَ يُحِبُّ رَجُلًا فَيُدْخِلُهُ اللَّهُ النَّارَ"، فَقِيلَ لَهُ: قَدْ كَانَ يَسْتَعْمِلُكَ، فَقَالَ: "اللَّهُ أَعْلَمُ أَحُبِّي أَمْ تَأَلُّفِي وَلَكِنَّهُ كَانَ يُحِبُّ رَجُلًا"، فَقَالُوا: مَنْ هُوَ؟ قَالَ: "عَمَّارُ بْنُ يَاسِرٍ" ، قِيلَ لَهُ: ذَاكَ قَتِيلُكُمْ يَوْمَ صِفِّينَ، قَالَ: "قَدْ وَاللَّهِ قَتَلْنَاهُ".حسن رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”ہمارا یہ خیال نہیں تھا کہ رسول اللہ ﷺ اس حال میں وفات پا جائیں کہ وہ کسی شخص سے محبت کرتے ہوں اور پھر اللہ اسے آگ میں داخل کر دے۔“
تو ان سے کہا گیا: ”وہ تو آپ کو بھی (مختلف ذمہ داریوں پر) مامور فرماتے تھے۔“
انہوں نے فرمایا: ”اللہ ہی بہتر جانتا ہے کہ (ان کا یہ عمل) مجھ سے محبت کی وجہ سے تھا یا تالیفِ قلب کے لیے، لیکن وہ ایک شخص سے (ضرور) محبت فرماتے تھے۔“
لوگوں نے پوچھا: ”وہ کون ہیں؟“
انہوں نے فرمایا: ”سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ۔“
ان سے کہا گیا: ”وہ تو جنگِ صفین کے دن آپ ہی کے لوگوں کے ہاتھوں مقتول ہوئے تھے۔“
انہوں نے فرمایا: ”ہاں، اللہ کی قسم! ہم نے ہی انہیں قتل کیا تھا۔“