فضائل الصحابة
فضائل عمار بن ياسر رضي الله عنه— سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہما کے فضائل کا بیان۔
(بَابٌ: «مَرْحَبًا بِالطَّيِّبِ الْمُطَيَّبِ») باب: (نبی ﷺ کے فرمان ”خوش آمدید اے پاکیزہ اور پاکیزہ کیے گئے“ کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1605
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَثَنَا أَبِي، قَثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، نَا شُعْبَةُ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ هَانِئِ بْنِ هَانِئٍ ، عَنْ عَلِيٍّ أَنَّ عَمَّارًا اسْتَأْذَنَ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: "الطَّيِّبُ الْمُطَيَّبُ ائْذَنْ لَهُ".ترجمہ
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا عمار رضی اللہ عنہ نے نبی ﷺ سے (اندر آنے کی) اجازت طلب کی تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”«الطَّيِّبُ الْمُطَيَّبُ» (پاکیزہ اور پاکیزہ کیے گئے) کو اجازت دے دو۔“