فضائل الصحابة
فضائل عمار بن ياسر رضي الله عنه— سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہما کے فضائل کا بیان۔
(بَابٌ: عَمَّارٌ يَدْعُو إِلَى الْجَنَّةِ) باب: (سیدنا عمار رضی اللہ عنہ کے جنت کی طرف بلانے کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1598
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَثَنَا أَبِي، قَثَنَا وَكِيعٌ ، قَثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "مَا لَهُمْ وَلِعَمَّارٍ يَدْعُوهُمْ إِلَى الْجَنَّةِ، وَيَدْعُونَهُ إِلَى النَّارِ وَذَاكَ دَأَبُ الْأَشْقِيَاءِ الْفُجَّارِ".ترجمہ
مجاہد رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”انہیں سیدنا عمار رضی اللہ عنہ سے کیا بیر ہے؟ وہ انہیں جنت کی طرف بلاتا ہے اور وہ اسے آگ کی طرف بلاتے ہیں، اور یہی بدبختوں اور بدکاروں کا شیوہ ہے۔“