فضائل الصحابة
فضائل عمار بن ياسر رضي الله عنه— سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہما کے فضائل کا بیان۔
(بَابٌ: «مَرْحَبًا بِالطَّيِّبِ الْمُطَيَّبِ») باب: (نبی ﷺ کے فرمان ”خوش آمدید اے پاکیزہ اور پاکیزہ کیے گئے“ کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1599
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا وَكِيعٌ ، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ قَالَا: نَا سُفْيَانُ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ قَالَ وَكِيعٌ ، وَأَبُو إِسْحَاقَ ، عَنْ هَانِئِ بْنِ هَانِئٍ ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: كُنْتُ جَالِسًا عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَجَاءَ عَمَّارٌ فَاسْتَأْذَنَ، فَقَالَ: "ائْذَنُوا لَهُ، مَرْحَبًا بِالطَّيِّبِ الْمُطَيَّبِ".ترجمہ
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نبی ﷺ کے پاس بیٹھا ہوا تھا کہ سیدنا عمار رضی اللہ عنہ آئے اور انہوں نے اندر آنے کی اجازت طلب کی، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”انہیں اجازت دے دو، خوش آمدید اے پاکیزہ اور پاکیزہ صفت انسان!““