فضائل الصحابة
فضائل خديجة وغيرها— ام المومنین سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا اور دیگر کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ بِشَارَةِ خَدِيجَةَ بِبَيْتٍ فِي الْجَنَّةِ مِنْ قَصَبٍ) باب: (سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کو جنت میں موتیوں کے گھر کی بشارت کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1588
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ الْقَعْقَاعِ ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُ: "أَتَى جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَذِهِ خَدِيجَةُ قَدْ أَتَتْكَ وَمَعَهَا إِنَاءٌ فِيهِ إِدَامٌ أَوْ طَعَامٌ أَوْ شَرَابٌ، فَإِذَا هِيَ أَتَتْكَ فَاقْرَأْ عَلَيْهَا السَّلَامَ مِنْ رَبِّهَا عَزَّ وَجَلَّ وَبَشِّرْهَا بِبَيْتٍ فِي الْجَنَّةِ مِنْ قَصَبٍ، لَا صَخَبَ فِيهِ، وَلَا نَصَبَ.ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”جبرائیل علیہ السلام نبی ﷺ کے پاس آئے اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول! یہ ام المومنین سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا آپ کے پاس آ رہی ہیں، ان کے پاس ایک برتن ہے جس میں سالن یا کھانا یا پینے کی کوئی چیز ہے۔ پس جب وہ آپ کے پاس پہنچ جائیں تو انہیں ان کے رب عزوجل کی طرف سے سلام کہیے اور انہیں جنت میں موتیوں کے ایک ایسے گھر کی خوشخبری سنا دیجیے جس میں نہ کوئی شور و غل ہوگا اور نہ ہی کوئی تھکن۔“