فضائل الصحابة
فضائل خديجة وغيرها— ام المومنین سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا اور دیگر کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ وَفَاءِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِخَدِيجَةَ) باب: (نبی ﷺ کی سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا سے وفاداری کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1589
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، نَا أَبُو أُسَامَةَ حَمَّادُ بْنُ أُسَامَةَ ، قَالَ: أَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: "مَا غِرْتُ عَلَى امْرَأَةٍ، مَا غِرْتُ عَلَى خَدِيجَةَ، وَلَقَدْ هَلَكَتْ قَبْلَ إِنَّ يَتَزَوَّجَنِي، - تَعْنِي النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِثَلَاثِ سِنِينَ لِمَا كُنْتُ أَسْمَعُهُ يَذْكُرُهَا، وَلَقَدْ أَمَرَهُ رَبُّهُ عَزَّ وَجَلَّ إِنْ يُبَشِّرَهَا بِبَيْتٍ فِي الْجَنَّةِ مِنْ قَصَبٍ، وَإِنْ كَانَ لَيَذْبَحُ الشَّاةَ ثُمَّ يُهْدِي فِي خَلَائِلِهَا مِنْهَا".ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”مجھے کسی عورت پر اتنی غیرت نہیں آئی جتنی سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا پر آئی، حالانکہ وہ نبی ﷺ کے مجھ سے نکاح کرنے سے تین سال قبل ہی انتقال فرما چکی تھیں؛ (یہ غیرت) اس بنا پر تھی کہ میں آپ ﷺ کو کثرت سے ان کا تذکرہ کرتے ہوئے سنتی تھی، اور ان کے رب عزوجل نے آپ ﷺ کو حکم دیا تھا کہ انہیں جنت میں «قصب» (یعنی خولدار موتیوں) کے ایک گھر کی خوشخبری سنا دیں؛ اور آپ ﷺ جب بکری ذبح فرماتے تو ان کی سہیلیوں کو بھی اس میں سے ہدیہ بھیجا کرتے تھے۔“