فضائل الصحابة
فضائل خديجة وغيرها— ام المومنین سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا اور دیگر کے فضائل کا بیان۔
(بَابٌ: «خَيْرُ نِسَائِهَا مَرْيَمُ، وَخَيْرُ نِسَائِهَا خَدِيجَةُ») باب: (نبی ﷺ کے فرمان ”اپنے زمانے کی بہترین عورت مریم ہیں اور اپنے زمانے کی بہترین عورت خدیجہ ہیں“ کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1580
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا وَكِيعٌ ، نَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرٍ ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "خَيْرُ نِسَائِهَا خَدِيجَةُ، وَخَيْرُ نِسَائِهَا مَرْيَمُ بِنْتُ عِمْرَانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا".ترجمہ
سیدنا عبد اللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ، سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اپنے زمانے کی عورتوں میں سب سے بہتر سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا ہیں، اور اپنے زمانے کی عورتوں میں سب سے بہتر مریم بنت عمران رضی اللہ عنہا ہیں۔“