فضائل الصحابة
فضائل خديجة وغيرها— ام المومنین سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا اور دیگر کے فضائل کا بیان۔
(بَابٌ: «خَيْرُ نِسَائِهَا مَرْيَمُ، وَخَيْرُ نِسَائِهَا خَدِيجَةُ») باب: (نبی ﷺ کے فرمان ”اپنے زمانے کی بہترین عورت مریم ہیں اور اپنے زمانے کی بہترین عورت خدیجہ ہیں“ کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1579
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، نَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَهُ أَنَّهُ سَمِعَ عَلِيًّا يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: "خَيْرُ نِسَائِهَا مَرْيَمُ بِنْتُ عِمْرَانَ، وَخَيْرُ نِسَائِهَا خَدِيجَةُ". ترجمہ
سیدنا عبد اللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ، سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے سنا وہ فرما رہے تھے: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”اپنے زمانے کی عورتوں میں سب سے بہتر مریم بنت عمران ہیں اور اپنے زمانے کی عورتوں میں سب سے بہتر سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا ہیں۔““