❮
❯
حدیث نمبر: 1578
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، قَالَ: أَنَا هِشَامٌ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: حَدَّثَنِي خَادِمُ خَدِيجَةَ بِنْتِ خُوَيْلِدٍ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَقُولُ لِخَدِيجَةَ "أَيْ خَدِيجَةُ وَاللَّهِ لَا أَعْبُدُ اللَّاتَ أَبَدًا، وَاللَّهِ لَا أَعْبُدُ الْعُزَّى أَبَدًا" قَالَ: فَتَقُولُ خَدِيجَةُ خَلِّ الْعُزَّى، قَالَ: كَانَتْ صَنَمَهُمُ الَّتِي كَانُوا يَعْبُدُونَ ثُمَّ يَضْطَجِعُونَ.
ترجمہ

عروہ بن زبیر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ مجھے ام المومنین سیدہ خدیجہ بنت خویلد رضی اللہ عنہا کے ایک خادم نے بتایا کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا سے یہ فرماتے ہوئے سنا: ”اے خدیجہ! اللہ کی قسم، میں کبھی لات کی عبادت نہیں کروں گا، اور اللہ کی قسم، میں کبھی عزیٰ کی عبادت نہیں کروں گا۔“
عروہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کہتی تھیں: ”آپ عزیٰ کا تذکرہ چھوڑ دیں۔“
عروہ رحمہ اللہ نے فرمایا: ”وہ (عزیٰ) ان کا وہ بت تھا جس کی وہ پرستش کرتے تھے اور پھر (برکت کے لیے) اس کے پاس لیٹ جایا کرتے تھے۔“

حوالہ حدیث فضائل الصحابة / فضائل خديجة وغيرها / حدیث: 1578
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ :قال وصي الله عباس: إسناده صحيح . . »
«أخرجه مسند أحمد برقم: 17487»
«مسند الامام احمد: 467/29، ح: 17947، طبع جديد»