فضائل الصحابة
فضائل خديجة وغيرها— ام المومنین سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا اور دیگر کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ بِشَارَةِ خَدِيجَةَ بِبَيْتٍ فِي الْجَنَّةِ مِنْ قَصَبٍ) باب: (سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کو جنت میں موتیوں کے گھر کی بشارت کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1577
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ زِيَادٍ، صَاحِبُ الْهَرَوِيِّ الْمُقْرِئِ ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى ، قَالَ: "بَشَّرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَدِيجَةَ بِبَيْتٍ فِي الْجَنَّةِ، مِنْ قَصَبٍ، لَا صَخَبَ فِيهِ، وَلَا نَصَبَ".ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن ابی اوفی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ نے سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کو جنت میں کھوکھلے موتیوں سے بنے ایک ایسے گھر کی خوشخبری سنائی جس میں نہ کوئی شور و غل ہو گا اور نہ ہی کوئی تھکن۔“