فضائل الصحابة
فضائل خديجة وغيرها— ام المومنین سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا اور دیگر کے فضائل کا بیان۔
(بَابٌ: فَاطِمَةُ سَيِّدَةُ نِسَاءِ أَهْلِ الْجَنَّةِ) باب: (سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے جنتی عورتوں کی سردار ہونے کا بیان)۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: وَجَدْتُ فِي كِتَابِ أَبِي بِخَطِّ يَدِهِ، نَا سَعْدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، وَيَعْقُوبُ قَالَا: نَا أَبِي، عَنْ صَالِحٍ ، قَالَ: يُقَالُ: قَالَتْ عَائِشَةُ: لِفَاطِمَةَ ابْنَةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَّا أُبَشِّرُكِ أَنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: "سَيِّدَاتُ نِسَاءِ أَهْلِ الْجَنَّةِ أَرْبَعٌ: مَرْيَمُ ابْنَةُ عِمْرَانَ، وَفَاطِمَةُ ابْنَةُ رَسُولِ اللَّهِ، وَخَدِيجَةُ ابْنَةُ خُوَيْلِدٍ، وَآسِيَةُ ابْنَةُ مُزَاحِمٍ امْرَأَةُ فِرْعَوْنَ". قَالَ يَعْقُوبُ: ابْنَةُ مُرَاجِمٍ مِنْ هُنَا إِلَى آخِرِ فَضَائِلِ خَدِيجَةَ، عَنِ الشَّيْخِ أَبِي الْحُسَيْنِ بْنِ الْمَذْهَبِ ، وَالْجَوْهَرِيِّ ، عَنِ ابْنِ مَالِكٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ.صالح رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ (ایسا) کہا جاتا ہے کہ ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے رسول اللہ ﷺ کی صاحبزادی سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا سے فرمایا: ”کیا میں تمہیں خوشخبری نہ سناؤں؟ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ: ”جنت کی عورتوں کی سردار چار ہیں: مریم بنت عمران، فاطمہ بنت رسول اللہ ﷺ، خدیجہ بنت خویلد اور فرعون کی بیوی آسیہ بنت مزاحم۔““
یعقوب رحمہ اللہ نے (اپنی روایت میں لفظ) «ابنة مراجِم» (میم کے ساتھ) کہا ہے؛ (سند کے مطابق) یہاں سے لے کر فضائلِ خدیجہ کے اختتام تک کا متن شیخ ابوالحسین بن المذہب اور جوہری کی ابن مالک سے اور ان کی عبداللہ رحمہ اللہ سے روایت ہے۔