فضائل الصحابة
فضائل خديجة وغيرها— ام المومنین سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا اور دیگر کے فضائل کا بیان۔
(بَابٌ: الْغُمَيْصَاءُ بِنْتُ مِلْحَانَ فِي الْجَنَّةِ) باب: (سیدہ غمیصاء بنت ملحان رضی اللہ عنہا کے جنت میں ہونے کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1566
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا يَحْيَى ، قَثَنَا حُمَيْدٌ ، عَنْ أَنَسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "دَخَلْتُ الْجَنَّةَ فَسَمِعْتُ خَشْفَةً بَيْنَ يَدِي، فَقُلْتُ: مَا هَذَا؟ فَقَالُوا: الْغُمَيْصَاءُ بِنْتُ مِلْحَانَ". ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”میں جنت میں داخل ہوا تو میں نے اپنے سامنے قدموں کی آہٹ سنی، میں نے دریافت کیا: ”یہ کیا ہے؟“ انہوں نے بتایا: ”یہ سیدہ غمیصاء بنت ملحان رضی اللہ عنہا ہیں۔““