فضائل الصحابة
فضائل عبد الله بن مسعود رضي الله عنه— سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابٌ: «مَنْ سَرَّهُ أَنْ يَقْرَأَ الْقُرْآنَ غَضًّا فَلْيَقْرَأْهُ عَلَى قِرَاءَةِ ابْنِ أُمِّ عَبْدٍ») باب: (نبی ﷺ کے فرمان ”جو قرآن کو تروتازہ پڑھنا چاہے وہ ابن ام عبد کی قراءت پر پڑھے“ کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1554
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا أَبُو بَكْرٍ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ زِرٍّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، أَنَّ أَبَا بَكْرٍ ، وَعُمَرَ ، بَشَّرَاهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "مَنْ سَرَّهُ أَنْ يَقْرَأَ الْقُرْآنَ غَضًّا كَمَا أُنْزِلَ، فَلْيَقْرَأْ عَلَى قِرَاءَةِ ابْنِ أُمِّ عَبْدٍ". ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ، سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے انہیں خوشخبری دی کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس شخص کو یہ بات پسند ہو کہ وہ قرآنِ کریم کو ویسا ہی تروتازہ پڑھے جیسا کہ وہ نازل ہوا ہے، تو اسے چاہیے کہ وہ ابنِ امِ عبد کی قراءت کے مطابق پڑھے۔“