فضائل الصحابة
فضائل عبد الله بن عباس رضي الله عنهما— سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ تَقْرِيبِ عُمَرَ لِابْنِ عَبَّاسٍ) باب: (سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کو قریب رکھنے کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1555
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَالَ: أَنَا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، قَالَ: قَالَ الْمُهَاجِرُونَ لِعُمَرَ أَلَا تَدْعُو أَبْنَاءَنَا كَمَا تَدْعُو ابْنَ عَبَّاسٍ؟ ، قَالَ: "ذَاكَ فَتَى الْكُهُولِ، إِنَّ لَهُ لِسَانًا سَؤُولًا، وَقَلْبًا عَقُولًا".ترجمہ
امام زہری رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ مہاجرین نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے عرض کیا: ”آپ ہمارے بیٹوں کو (اپنی علمی مجالس میں) کیوں نہیں بلاتے جس طرح آپ ابن عباس رضی اللہ عنہما کو بلاتے ہیں؟“ انہوں نے فرمایا: ”وہ تو ادھیڑ عمر لوگوں جیسی پختگی اور فہم رکھنے والا نوجوان ہے، یقیناً وہ بہت زیادہ سوال کرنے والی زبان اور خوب سمجھ بوجھ رکھنے والے دل کا مالک ہے۔“