فضائل الصحابة
فضائل عبد الله بن مسعود رضي الله عنه— سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابٌ: «مَنْ سَرَّهُ أَنْ يَقْرَأَ الْقُرْآنَ غَضًّا فَلْيَقْرَأْهُ عَلَى قِرَاءَةِ ابْنِ أُمِّ عَبْدٍ») باب: (نبی ﷺ کے فرمان ”جو قرآن کو تروتازہ پڑھنا چاہے وہ ابن ام عبد کی قراءت پر پڑھے“ کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1553
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا وَكِيعٌ ، قَالَ: حَدَّثَنِي عِيسَى بْنُ دِينَارٍ ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ بْنِ الْمُصْطَلِقِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "مَنْ أَحَبَّ أَنَّ يَقْرَأَ الْقُرْآنَ غَضًّا كَمَا أُنْزِلَ فَلْيَقْرَأْهُ عَلَى قِرَاءَةِ ابْنِ أُمِّ عَبْدٍ". ترجمہ
سیدنا عمرو بن حارث بن مصطلق رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص اس بات کو پسند کرے کہ وہ قرآنِ کریم کو اسی طرح تروتازہ پڑھے جیسے وہ نازل ہوا ہے، تو اسے چاہیے کہ وہ سیدنا ابنِ امِ عبد رضی اللہ عنہ کی قرات کے مطابق پڑھے۔“