فضائل الصحابة
فضائل عبد الله بن مسعود رضي الله عنه— سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابٌ: سَاقَا ابْنِ مَسْعُودٍ أَثْقَلُ فِي الْمِيزَانِ مِنْ أُحُدٍ) باب: (سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ کی پنڈلیوں کے میزان میں احد پہاڑ سے بھاری ہونے کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1552
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا حَسَنٌ ، قَثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ بَهْدَلَةَ ، عَنْ زِرِّ بْنِ حُبَيْشٍ ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ أَنَّهُ كَانَ يَجْتَنِي سِوَاكًا مِنَ الْأَرَاكِ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَكَانَتِ الرِّيَاحُ تَكْفَؤُهُ وَكَانَ فِي سَاقَيْهِ دِقَّةٌ قَالَ: فَضَحِكَ الْقَوْمُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "وَالَّذِي نَفْسِي فِي يَدِهِ، لَهُمَا أَثْقَلُ فِي الْمِيزَانِ مِنْ أُحُدٍ".ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ نبی ﷺ کے لیے اراک کے درخت سے مسواک توڑ رہے تھے، (تیز) ہوا انہیں ادھر ادھر جھکا رہی تھی اور ان کی پنڈلیاں نہایت دبلی تھیں۔
(یہ دیکھ کر) وہاں موجود لوگ ہنس پڑے، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! یہ دونوں (پنڈلیاں) میزان میں احد پہاڑ سے بھی زیادہ وزنی ہیں۔“