فضائل الصحابة
فضائل عبد الله بن مسعود رضي الله عنه— سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ قَوْلِ ابْنِ مَسْعُودٍ فِي أَخِلَّائِهِ مِنْ هَذِهِ الْأُمَّةِ) باب: (اس امت میں اپنے جگری دوستوں کے بارے میں سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ کے قول کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1551
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ ، "أَخِلَّائِي مِنْ هَذِهِ الْأُمَّةِ أَبُو بَكْرٍ ، وَعُمَرُ ، وَأَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ الْجَرَّاحِ". ترجمہ
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”اس امت میں سے میرے جگری دوست سیدنا ابوبکر، سیدنا عمر اور سیدنا ابوعبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہم ہیں۔“