فضائل الصحابة
فضائل عبد الله بن مسعود رضي الله عنه— سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ ثَنَاءِ الصَّحَابَةِ عَلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ) باب: (صحابہ کرام کی طرف سے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی تعریف کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1550
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا وَكِيعٌ ، قَثَنَا الْأَعْمَشُ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ وَهْبٍ ، قَالَ: كُنْتُ جَالِسًا عِنْدَ عُمَرَ فَأَقْبَلَ عَبْدُ اللَّهِ فَدَنَا مِنْهُ فَأَكَبَّ عَلَيْهِ، فَكَلَّمَهُ فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ عُمَرُ: "كُنَيْفٌ مُلِئَ عِلْمًا".ترجمہ
زید بن وہب رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس بیٹھا ہوا تھا کہ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ تشریف لائے اور ان کے قریب ہو کر ان پر جھک گئے، پھر ان سے کچھ گفتگو کی؛ پس جب وہ واپس چلے گئے تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”علم سے بھرا ہوا ایک چھوٹا سا ظرف ہے۔“