فضائل الصحابة
فضائل أسامة بن زيد رضي الله عنه— سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ تَأْمِيرِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ زَيْدَ بْنَ حَارِثَةَ) باب: (نبی ﷺ کے سیدنا زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ کو امیر مقرر کرنے کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1528
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، قَالَ: "مَا بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ زَيْدَ بْنَ حَارِثَةَ فِي سَرِيَّةٍ إِلَّا هُوَ أَمِيرُهَا".ترجمہ
ابو اسحاق رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”رسول اللہ ﷺ نے سیدنا زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ کو جس کسی لشکر میں بھی روانہ فرمایا، انہیں ہی اس کا امیر مقرر فرمایا۔“