❮
❯
حدیث نمبر: 1529
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَالَ: أَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ. أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَطَبَ يَوْمًا فَقَالَ: "يَلُومُنِي النَّاسُ فِي تَأْمِيرِي أُسَامَةَ ، كَمَا لَامُونِي فِي تَأْمِيرِي أَبَاهُ قَبْلَهُ، وَأَنَّ أَبَاهُ كَانَ أَحَبَّكُمْ إِلَيَّ، وَأَنَّهُ مِنْ أَحَبِّكُمْ إِلَيَّ بَعْدَهُ".
ترجمہ

عروہ بن زبیر رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ایک دن خطبہ ارشاد فرمایا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”لوگ سیدنا اسامہ رضی اللہ عنہ کو امیر مقرر کرنے پر مجھے ملامت کر رہے ہیں، جس طرح انہوں نے اس سے پہلے ان کے والد کو امیر مقرر کرنے پر مجھے ملامت کی تھی، حالانکہ ان کے والد مجھے تم سب میں سب سے زیادہ محبوب تھے، اور یہ (سیدنا اسامہ رضی اللہ عنہ) بھی ان کے بعد میرے نزدیک تم میں سب سے زیادہ محبوب لوگوں میں سے ہیں۔“

حوالہ حدیث فضائل الصحابة / فضائل أسامة بن زيد رضي الله عنه / حدیث: 1529
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ :قال وصي الله عباس: إسناده ضعيف لإرساله ، وهو في مصنف عبدالرزاق (١١ : ٢٢٤) مثله ومضى بمعناه في ١٥٢٥ . . »
«مصنف عبدالرزاق: 224/11»