فضائل الصحابة
فضائل أسامة بن زيد رضي الله عنه— سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ حُبِّ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأُسَامَةَ) باب: (نبی ﷺ کی سیدنا اسامہ رضی اللہ عنہ سے محبت کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1527
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ ، عَنْ زَائِدَةَ ، عَنْ مُغِيرَةَ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، قَالَ: قَالَتْ عَائِشَةُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا: لَا يَنْبَغِي لِأَحَدٍ أَنْ يُبْغِضَ أُسَامَةَ بَعْدَ مَا سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: "مَنْ كَانَ يُحِبُّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ، فَلْيُحِبَّ أُسَامَةَ".ترجمہ
امام شعبی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: ”کسی بھی شخص کے لیے یہ لائق نہیں کہ وہ سیدنا اسامہ رضی اللہ عنہ سے بغض رکھے، اس کے بعد جو میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو اللہ اور اس کے رسول سے محبت رکھتا ہو، اسے چاہیے کہ وہ اسامہ سے محبت کرے۔““