فضائل الصحابة
فضائل أسامة بن زيد رضي الله عنه— سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ دُعَاءِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأُسَامَةَ فِي مَرَضِهِ) باب: (نبی ﷺ کا اپنے مرض میں سیدنا اسامہ رضی اللہ عنہ کے لیے دعا فرمانے کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1526
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا يَعْقُوبُ قَثَنَا أَبِي، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، قَالَ: حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ عُبَيْدِ بْنِ السَّبَّاقِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ ، عَنْ أَبِيهِ أُسَامَةِ بْنِ زَيْدٍ ، قَالَ: لَمَّا ثَقُلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هَبَطْتُ وَهَبَطَ النَّاسُ مَعِي إِلَى الْمَدِينَةِ فَدَخَلْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَدْ أُصْمِتَ فَلَا يَتَكَلَّمُ "فَجَعَلَ يَرْفَعُ يَدَهُ إِلَى السَّمَاءِ، ثُمَّ يَصُبُّهَا عَلَيَّ أَعْرِفُ أَنَّهُ يَدْعُو لِي".ترجمہ
محمد بن اسامہ بن زید رحمہ اللہ، سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: ”جب رسول اللہ ﷺ کی طبیعت (بوجہ علالت) بوجھل ہوگئی تو میں اور میرے ساتھ دیگر لوگ مدینہ کی جانب نیچے آئے، پھر میں رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ ﷺ خاموش ہو چکے تھے اور کلام نہیں فرما رہے تھے۔ آپ ﷺ اپنا دستِ مبارک آسمان کی طرف بلند کرتے، پھر اسے مجھ پر ڈال دیتے تھے؛ میں سمجھ گیا کہ آپ ﷺ میرے لیے دعا فرما رہے ہیں۔“