فضائل الصحابة
فضائل العرب— عربوں کے فضائل کا بیان۔
(بَابٌ: «النَّاسُ مَعَادِنُ، خِيَارُهُمْ فِي الْجَاهِلِيَّةِ خِيَارُهُمْ فِي الْإِسْلَامِ») باب: (لوگوں کے کانوں کی مانند ہونے اور جاہلیت کے بہترین لوگوں کے اسلام میں بھی بہترین ہونے کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1521
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا رَوْحٌ أَوْ غَيْرُهُ قَثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يَقُولُ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: "خِيَارُ النَّاسِ فِي الْجَاهِلِيَّةِ، خِيَارُهُمْ فِي الْإِسْلَامِ إِذَا فَقُهُوا".ترجمہ
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبی کریم ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”جاہلیت کے دور میں جو لوگ بہتر تھے، وہی اسلام میں بھی بہتر ہیں بشرطیکہ وہ دین کی سمجھ بوجھ حاصل کر لیں۔“