فضائل الصحابة
فضائل العرب— عربوں کے فضائل کا بیان۔
(بَابٌ: «النَّاسُ مَعَادِنُ، خِيَارُهُمْ فِي الْجَاهِلِيَّةِ خِيَارُهُمْ فِي الْإِسْلَامِ») باب: (لوگوں کے کانوں کی مانند ہونے اور جاہلیت کے بہترین لوگوں کے اسلام میں بھی بہترین ہونے کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1522
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا رَوْحٌ ، قَثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يَقُولُ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "النَّاسُ مَعَادِنٌ، فَخِيَارُهُمْ فِي الْجَاهِلِيَّةِ خِيَارُهُمْ فِي الْإِسْلَامِ إِذَا فَقُهُوا".ترجمہ
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”لوگ (مختلف دھاتوں کی) کانوں کی طرح ہیں، پس جو ان میں جاہلیت کے دور میں بہترین تھے، وہی اسلام میں بھی بہترین ہیں بشرطیکہ وہ دین کی سمجھ بوجھ حاصل کر لیں۔“