فضائل الصحابة
فضائل العرب— عربوں کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ مَا جَاءَ فِي الْمُفَاخَرَةِ بِالْأَحْسَابِ) باب: (حسب و نسب پر فخر کرنے کے بارے میں وارد روایت کا بیان)۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا رَوْحٌ ، قَثَنَا عَلِيُّ بْنُ سُوَيْدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُرَيْدَةَ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: اجْتَمَعَ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عُيَيْنَةُ بْنُ بَدْرٍ ، وَالْأَقْرَعُ بْنُ حَابِسٍ ، وَعَلْقَمَةُ بْنُ عُلَاثَةَ ، فَذَكَرُوا الْجُدُودَ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "إِنْ سَكَتُّمْ أَخْبَرْتُكُمْ: جَدُّ بَنِي عَامِرٍ جَمَلٌ أَحْمَرُ أَوْ آدَمُ يَأْكُلُ مِنْ أَطْرَافِ الشَّجَرِ قَالَ: وَأَحْسَبُهُ قَالَ فِي رَوْضَةٍ وَغَطَفَانُ أَكَمَةٌ خَشْنَاءُ تَنْفِي النَّاسَ عَنْهَا" قَالَ: فَقَالَ: الْأَقْرَعُ بْنُ حَابِسٍ فَأَيْنَ جَدُّ بَنِي تَمِيمٍ؟ قَالَ: "لَوْ سَكَتَ".سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ کے پاس سیدنا عیینہ بن بدر رضی اللہ عنہ، سیدنا اقرع بن حابس رضی اللہ عنہ اور سیدنا علقمہ بن علاثہ رضی اللہ عنہ جمع ہوئے اور انہوں نے اپنے بزرگوں (یا نصیب و اقبال) کا تذکرہ کیا، تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”اگر تم خاموش رہو تو میں تمہیں بتاؤں: بنو عامر کا نصیب ایک سرخ یا گندمی رنگ کا اونٹ ہے جو درخت کی شاخوں سے پتے کھاتا ہے“
راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے کہ آپ ﷺ نے یہ بھی فرمایا: ”کسی باغ میں چرتا ہے، اور قبیلہ غطفان ایک سخت اور کھردرا ٹیلا ہے جو لوگوں کو اپنے سے دور کر دیتا ہے۔“
راوی بیان کرتے ہیں کہ اس پر سیدنا اقرع بن حابس رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: تو بنو تمیم کا نصیب کہاں ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”کاش کہ وہ خاموش رہتا۔“