فضائل الصحابة
فضائل العرب— عربوں کے فضائل کا بیان۔
(بَابٌ: «النَّاسُ مَعَادِنُ، خِيَارُهُمْ فِي الْجَاهِلِيَّةِ خِيَارُهُمْ فِي الْإِسْلَامِ») باب: (لوگوں کے کانوں کی مانند ہونے اور جاہلیت کے بہترین لوگوں کے اسلام میں بھی بہترین ہونے کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1519
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو ، قَثَنَا أَبُو سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "النَّاسُ مَعَادِنٌ فَخِيَارُهُمْ فِي الْجَاهِلِيَّةِ، خِيَارُهُمْ فِي الْإِسْلَامِ إِذَا فَقُهُوا".ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”لوگ معدنیات (کی طرح) ہیں، پس جو ان میں جاہلیت کے دور میں بہتر تھے، وہی اسلام میں بھی بہتر ہیں بشرطیکہ وہ (دین کی) سمجھ بوجھ حاصل کر لیں۔“