فضائل الصحابة
فضائل العرب— عربوں کے فضائل کا بیان۔
(بَابٌ: «النَّاسُ مَعَادِنُ، خِيَارُهُمْ فِي الْجَاهِلِيَّةِ خِيَارُهُمْ فِي الْإِسْلَامِ») باب: (لوگوں کے کانوں کی مانند ہونے اور جاہلیت کے بہترین لوگوں کے اسلام میں بھی بہترین ہونے کا بیان)۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي قَالَ: نَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي سَعِيدٌ يَعْنِي الْمَقْبُرِيَّ ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ أَكْرَمُ النَّاسِ؟ فَقَالَ: "أَتْقَاهُمْ"، قَالُوا: لَيْسَ عَنْ هَذَا نَسْأَلُكَ قَالَ: "فَيُوسُفُ نَبِيُّ اللَّهِ ابْنُ نَبِيِّ اللَّهِ بْنِ خَلِيلِ اللَّهِ"، قَالُوا: لَيْسَ عَنْ هَذَا نَسْأَلُكَ، قَالَ: "فَعَنْ مَعَادِنِ الْعَرَبِ تَسْأَلُونِي، خِيَارُهُمْ فِي الْجَاهِلِيَّةِ خِيَارُهُمْ فِي الْإِسْلَامِ إِذَا فَقُهُوا".سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ سے دریافت کیا گیا: ”لوگوں میں سب سے زیادہ معزز کون ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ان میں جو سب سے زیادہ پرہیزگار ہو۔“ انہوں نے عرض کیا: ہم آپ سے اس کے بارے میں دریافت نہیں کر رہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”پھر یوسف اللہ کے نبی، اللہ کے نبی کے صاحبزادے اور اللہ کے خلیل کے پوتے ہیں۔“ انہوں نے عرض کیا: ہم آپ سے اس کے بارے میں بھی نہیں پوچھ رہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تو کیا تم مجھ سے عرب کی کانوں (یعنی قبائل کے جوہر اور ان کی اصل) کے بارے میں سوال کر رہے ہو؟ پس جو ان میں جاہلیت میں بہتر تھے وہی اسلام میں بھی بہتر ہیں، بشرطیکہ وہ دین کی سمجھ حاصل کر لیں۔“