فضائل الصحابة
فضائل العرب— عربوں کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ تَفْسِيرِ قَوْلِهِ تَعَالَى: ﴿سَتُدْعَوْنَ إِلَى قَوْمٍ أُولِي بَأْسٍ شَدِيدٍ﴾) باب: (﴿سَتُدْعَوْنَ إِلَى قَوْمٍ أُولِي بَأْسٍ شَدِيدٍ﴾ کی تفسیر کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1517
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ ، قَالَ: وَقَالَ الزُّهْرِيُّ "هُمْ بَنُو حَنِيفَةَ أَصْحَابُ مُسَيْلِمَةَ الْكَذَّابِ يَعْنِي قَوْلَهُ عَزَّ وَجَلَّ: سَتُدْعَوْنَ إِلَى قَوْمٍ أُولِي بَأْسٍ شَدِيدٍ ".ترجمہ
امام زہری رحمہ اللہ اللہ عزوجل کے ارشاد: ﴿سَتُدْعَوْنَ إِلَى قَوْمٍ أُولِي بَأْسٍ شَدِيدٍ﴾ ”تمہیں عنقریب ایک ایسی قوم (سے جنگ) کی طرف بلایا جائے گا جو بڑی سخت جنگجو ہوگی“ کی تفسیر میں فرماتے ہیں: ”وہ بنو حنیفہ ہیں جو مسیلمہ کذاب کے ساتھی تھے۔“