فضائل الصحابة
فضائل العرب— عربوں کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ ثَنَاءِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى أَهْلِ عُمَانَ) باب: (نبی ﷺ کی طرف سے اہلِ عمان کی تعریف کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1516
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي قَالَ: قَثَنَا عَفَّانُ ، قَثَنَا مَهْدِيُّ بْنُ مَيْمُونٍ نَا أَبُو الْوَازِعِ رَجُلٌ مِنْ بَنِي رَاسِبٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا بَرْزَةَ ، قَالَ: بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَسُولًا لَهُ إِلَى حَيٍّ مِنْ أَحْيَاءِ الْعَرَبِ فِي شَيْءٍ لَا يَدْرِي مَهْدِيُّ مَا هُوَ؟ قَالَ: فَسَبُّوهُ وَضَرَبُوهُ فَشَكَى ذَاكَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: فَقَالَ "لَوْ أَنَّكَ أَهْلَ عُمَانٍ أَتَيْتَ مَا سَبُّوكَ وَلَا ضَرَبُوكَ".ترجمہ
سیدنا ابو برزہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے اپنا ایک قاصد عرب کے ایک قبیلے کی طرف کسی کام کے لیے بھیجا—راوی مہدی رحمہ اللہ کو علم نہیں کہ وہ کام کیا تھا؟—ان لوگوں نے اس قاصد کو گالیاں دیں اور اسے مارا پیٹا، تو اس نے نبی ﷺ سے اس بات کی شکایت کی۔ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اگر تم اہل عمان کے پاس جاتے تو وہ نہ تمہیں گالیاں دیتے اور نہ ہی تمہیں مارتے۔“