فضائل الصحابة
فضائل العرب— عربوں کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ وَفْدِ عَبْدِ الْقَيْسِ) باب: (وفدِ عبد القیس کا بیان)۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، قَثَنَا عَوْفٌ ، عَنْ أَبِي الْقَمُوصِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَحَدُ الْوَافِدِينَ الَّذِينَ وَفَدُوا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ عَبْدِ قَيْسٍ فَإِنْ لَا يَكُنْ؟ قَالَ قَيْسُ بْنُ النُّعْمَانِ فَإِنِّي نَسِيتُ اسْمَهُ، قَالَ: وَأَهْدَيْنَا لَهُ فِيمَا نُهْدِي، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ قَالَ: وَابْتَهَلَ يَدْعُو لِعَبْدِ الْقَيْسِ وَجْهُهُ هُنَا مِنَ الْقِبْلَةِ يَعْنِي عَنْ يَمِينِ الْقِبْلَةِ حَتَّى اسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةَ، يَدْعُو لِعَبْدِ الْقَيْسِ ثُمَّ قَالَ: "إِنَّ خَيْرَ أَهْلِ الْمَشْرِقِ عَبْدُ الْقَيْسِ".ابو القموص رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ قبیلہ عبد القیس کے ان وفود میں سے ایک صحابی نے مجھ سے بیان کیا جو رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے تھے - اگر وہ سیدنا قیس بن نعمان رضی اللہ عنہ نہیں تھے تو (پھر مجھے یاد نہیں کیونکہ) میں ان کا نام بھول گیا ہوں - انہوں نے بیان کیا کہ: ”ہم نے آپ ﷺ کی خدمت میں کچھ تحائف پیش کیے، (پھر انہوں نے پوری حدیث ذکر کی اور) کہا کہ: رسول اللہ ﷺ نے نہایت رقت اور گڑگڑا کر قبیلہ عبد القیس کے لیے دعا فرمائی، آپ ﷺ کا رخِ مبارک اس وقت قبلہ کی اس سمت میں تھا - یعنی قبلہ کی دائیں جانب - یہاں تک کہ آپ ﷺ بالکل قبلہ رخ ہو گئے، آپ ﷺ عبد القیس کے لیے دعا فرما رہے تھے، پھر آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اہلِ مشرق میں سب سے بہتر عبد القیس (کے لوگ) ہیں۔““