فضائل الصحابة
فضائل حارثة بن النعمان رضي الله عنه— سیدنا حارثہ بن نعمان رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ رُؤْيَةِ حَارِثَةَ بْنِ النُّعْمَانِ جِبْرِيلَ) باب: (سیدنا حارثہ بن نعمان رضی اللہ عنہ کے جبریل علیہ السلام کو دیکھنے کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1508
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَالَ: أَنَا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ ، عَنْ حَارِثَةَ بْنِ النُّعْمَانِ ، قَالَ: مَرَرْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَعَهُ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ جَالِسٌ فِي الْمَقَاعِدِ، فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ، ثُمَّ أَجَزْتُ فَلَمَّا رَجَعْتُ، وَانْصَرَفَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِي: "هَلْ رَأَيْتَ الَّذِي كَانَ مَعِي؟" قُلْتُ: نَعَمْ، قَالَ: "فَإِنَّهُ جِبْرِيلُ قَدْ رَدَّ عَلَيْكَ السَّلَامَ".ترجمہ
سیدنا حارثہ بن نعمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میرا گزر رسول اللہ ﷺ پر ہوا جبکہ آپ ﷺ کے پاس سیدنا جبریل علیہ السلام بیٹھنے کی جگہوں میں بیٹھے ہوئے تھے، چنانچہ میں نے آپ ﷺ کو سلام کیا اور آگے بڑھ گیا۔ پھر جب میں واپس لوٹا اور نبی کریم ﷺ (ان سے) فارغ ہوئے تو آپ ﷺ نے مجھ سے دریافت فرمایا: ”کیا تم نے اس شخص کو دیکھا تھا جو میرے ساتھ تھا؟“ میں نے عرض کیا: جی ہاں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ جبریل تھے، انہوں نے تمہارے سلام کا جواب دیا ہے۔““