❮
❯
حدیث نمبر: 1509
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، قَثَنَا عَوْفٌ ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ أَنَّ صُهَيْبًا حِينَ أَرَادَ الْهِجْرَةَ فَقَالَ لَهُ كُفَّارُ قُرَيْشٍ: أَتَيْتَنَا صُعْلُوكًا حَقِيرًا، ثُمَّ أَصَبْتَ بَيْنَ أَظْهُرِنَا الْمَالَ، وَبَلَغْتَ الَّذِي بَلَغْتَ، ثُمَّ تُرِيدُ أَنْ تَخْرُجَ أَنْتَ وَمَالُكَ؟ وَاللَّهِ لَا يَكُونُ ذَلِكَ قَالَ: فَقَالَ صُهَيْبٌ أَرَأَيْتُ، إِنْ جَعَلْتُ لَكُمْ مَالِي أَمُخَلُّونَ أَنْتُمْ سَبِيلِي؟ قَالَ: قَالُوا: نَعَمْ، فَخَلَعَ لَهُمْ مَالَهُ قَالَ: فَبَلَغَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: "رَبِحَ صُهَيْبٌ رَبِحَ صُهَيْبٌ".
ترجمہ

ابو عثمان رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ جب سیدنا صہیب رضی اللہ عنہ نے ہجرت کا ارادہ کیا تو کفارِ قریش نے ان سے کہا: ”تم ہمارے پاس ایک تہی دست اور حقیر شخص کی حیثیت سے آئے تھے، پھر تم نے ہمارے درمیان رہ کر مال حاصل کیا اور اس مقام تک پہنچے جہاں اب تم ہو، اب تم چاہتے ہو کہ اپنی جان اور مال لے کر نکل جاؤ؟ اللہ کی قسم! ایسا نہیں ہو سکتا۔“ راوی بیان کرتے ہیں کہ اس پر سیدنا صہیب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”بھلا یہ بتاؤ، اگر میں اپنا سارا مال تمہارے حوالے کر دوں تو کیا تم میرا راستہ چھوڑ دو گے؟“ انہوں نے کہا: ”ہاں۔“ چنانچہ انہوں نے اپنا مال ان کے لیے چھوڑ دیا۔ راوی کہتے ہیں کہ جب یہ خبر رسول اللہ ﷺ تک پہنچی تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”صہیب نفع میں رہے، صہیب نفع میں رہے۔“

حوالہ حدیث فضائل الصحابة / فضائل صهيب رضي الله عنه / حدیث: 1509
درجۂ حدیث محدثین: مرسل، رجاله ثقات
تخریج حدیث «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ :قال وصي الله عباس: مرسل رجاله ثقات . . »
«الطبقات الكبريٰ لابن سعد: 3/ 228۔227»