فضائل الصحابة
فضائل حارثة بن النعمان رضي الله عنه— سیدنا حارثہ بن نعمان رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ بِرِّ حَارِثَةَ بْنِ النُّعْمَانِ بِأُمِّهِ) باب: (سیدنا حارثہ بن نعمان رضی اللہ عنہ کے اپنی والدہ سے حسنِ سلوک کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1507
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَالَ: أَنَا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عَمْرَةَ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "نِمْتُ فَرَأَيْتُنِي فِي الْجَنَّةِ فَسَمِعْتُ صَوْتَ قَارِئٍ يَقْرَأُ، فَقُلْتُ: مَنْ هَذَا؟ " فَقَالُوا: هَذَا حَارِثَةُ بْنُ النُّعْمَانِ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "كَذَلِكَ الْبِرُّ، كَذَلِكَ الْبِرُّ، وَكَانَ أَبَرَّ النَّاسِ بِأُمِّهِ".ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میں سویا تو (خواب میں) خود کو جنت میں دیکھا، وہاں میں نے ایک قاری کی آواز سنی جو قرآت کر رہا تھا، میں نے پوچھا: یہ کون ہے؟ تو انہوں نے بتایا: یہ حارثہ بن نعمان ہیں۔“ تب رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”نیکی کا صلہ ایسا ہی ہوتا ہے، نیکی کا صلہ ایسا ہی ہوتا ہے!“ اور وہ اپنی والدہ کے ساتھ تمام لوگوں میں سب سے زیادہ حسنِ سلوک کرنے والے تھے۔