فضائل الصحابة
فضائل سعد بن معاذ رحمه الله— سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابٌ مِنْ أَخْبَارِ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ) باب: (سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کے بعض احوال کا بیان)۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَثَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ رَجُلٍ قَالَ: مَرَّ عَامِرٌ الشَّعْبِيُّ بِرَجُلٍ مِنْ بَنِي أَسَدٍ، وَرَجُلٍ مِنْ قَيْسٍ قَالَ: فَجَعَلَ الْأَسَدِيُّ يَتَفَلَّتُ مِنْهُ، وَلَا يَدَعُهُ الْآخَرُ قَالَ: لَا وَاللَّهِ حَتَّى أُعَرِّفَكَ قَوْمَكَ وَتَعْرِفُ مِمَّنْ أَنْتَ؟ فَقَالَ لَهُ عَامِرٌ: دَعِ الرَّجُلَ، قَالَ: لَا حَتَّى أَعْرِفَهُ قَوْمَهُ وَنَفْسَهُ قَالَ: دَعْهُ فَلَعَمْرِي إِنَّهُ لَيَجِدُ مَفْخَرًا لَوْ كَانَ يَعْلَمُ قَالَ: فَأَبَى قَالَ: فَاجْلِسَا وَجَلَسَ مَعَهُمَا الشَّعْبِيُّ فَقَالَ: يَا أَخَا قَيْسٍ "أَكَانَتْ فِيكُمْ أَوَّلُ رَايَةٍ عُقِدَتْ فِي الْإِسْلَامِ؟" قَالَ: لَا، قَالَ: فَإِنَّ ذَلِكَ قَدْ كَانَ فِي بَنِي أَسَدٍ قَالَ: "فَهَلْ كَانَ فِيكُمْ سُبُعُ الْمُهَاجِرِينَ يَوْمَ بَدْرٍ؟" قَالَ: لَا، قَالَ: فَقَدْ كَانَ ذَلِكَ فِي بَنِي أَسَدٍ قَالَ: "فَهَلْ كَانَ فِيكُمْ أَوَّلُ غَنِيمَةٍ كَانَتْ فِي الْإِسْلَامِ؟" قَالَ: لَا، قَالَ: فَإِنَّ ذَلِكَ قَدْ كَانَتْ فِي بَنِي أَسَدٍ قَالَ: "فَهَلْ كَانَ فِيكُمْ رَجُلٌ بَشَّرَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْجَنَّةِ؟" قَالَ: لَا، قَالَ: فَقَدْ كَانَ ذَلِكَ فِي بَنِي أَسَدٍ قَالَ: "فَهَلْ كَانَتْ فِيكُمُ امْرَأَةٌ زَوَّجَهَا اللَّهُ مِنَ السَّمَاءِ، كَانَ الْخَاطِبُ رَسُولُ اللَّهِ، وَالسَّفِيرُ جِبْرِيلُ؟" قَالَ: لَا، قَالَ: فَقَدْ كَانَ ذَلِكَ فِي بَنِي أَسَدٍ، خَلِّ عَنِ الرَّجُلِ، فَلَعَمْرِي أَنَّهُ لَيَجِدُ مَفْخَرًا لَوْ كَانَ يَعْلَمُ، فَانْطَلَقَ الرَّجُلُ وَتَرَكَهُ، "عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَحْشٍ الَّذِي بَعَثَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي أَوَّلِ رَايَةٍ، وَعُكَاشَةُ بْنُ مِحْصَنٍ الَّذِي بَشَرَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْجَنَّةِ".امام عامر شعبی رحمہ اللہ کا گزر قبیلہ بنو اسد کے ایک شخص اور قبیلہ قیس کے ایک شخص کے پاس سے ہوا؛ اسدی شخص اس سے پیچھا چھڑانے کی کوشش کر رہا تھا مگر دوسرا اسے نہیں چھوڑ رہا تھا اور کہہ رہا تھا: ”اللہ کی قسم! نہیں، یہاں تک کہ میں تجھے تیرے قبیلے کی حقیقت بتا دوں اور تجھے پتہ چل جائے کہ تو کس (گروہ) سے ہے؟“ عامر رحمہ اللہ نے اس سے فرمایا: ”اس شخص کو چھوڑ دو۔“ اس نے کہا: ”نہیں، جب تک کہ میں اسے اس کے قبیلے اور اس کی ذات کی پہچان نہ کروا دوں۔“ انہوں نے فرمایا: ”اسے چھوڑ دو، میری عمر کی قسم! اگر اسے علم ہوتا تو وہ یقیناً فخر پاتا۔“ اس نے پھر بھی انکار کیا تو عامر شعبی رحمہ اللہ ان دونوں کے ساتھ بیٹھ گئے اور فرمایا: ”اے بھائی قیسی! کیا تم لوگوں میں وہ پہلا جھنڈا تھا جو اسلام میں تیار کیا گیا؟“ اس نے کہا: ”نہیں۔“ فرمایا: ”یقیناً وہ تو بنو اسد میں تھا۔“ پھر پوچھا: ”کیا بدر کے دن مہاجرین کا ساتواں حصہ تم میں سے تھا؟“ اس نے کہا: ”نہیں۔“ فرمایا: ”وہ بھی بنو اسد میں تھا۔“ پھر پوچھا: ”کیا تم میں وہ پہلی غنیمت تھی جو اسلام میں حاصل ہوئی؟“ اس نے کہا: ”نہیں۔“ فرمایا: ”وہ بھی بنو اسد ہی میں تھی۔“ پھر پوچھا: ”کیا تم میں کوئی ایسا شخص ہے جسے رسول اللہ ﷺ نے جنت کی بشارت دی ہو؟“ اس نے کہا: ”نہیں۔“ فرمایا: ”وہ بھی بنو اسد میں تھا۔“ پھر پوچھا: ”کیا تم میں کوئی ایسی خاتون ہے جس کا نکاح اللہ تعالیٰ نے آسمان کے اوپر سے کر دیا ہو، جس میں پیغامِ نکاح دینے والے خود رسول اللہ ﷺ تھے اور سفیرِ نکاح جبریل تھے؟“ اس نے کہا: ”نہیں۔“ انہوں نے فرمایا: ”تحقیق وہ بھی بنو اسد میں تھیں، لہٰذا اس شخص کو چھوڑ دو، میری عمر کی قسم! اگر اسے علم ہوتا تو وہ یقیناً فخر پاتا۔“ تب وہ شخص اسے چھوڑ کر چلا گیا۔
(امام شعبی رحمہ اللہ نے بتایا کہ) ”وہ سیدنا عبد اللہ بن جحش رضی اللہ عنہ تھے جنہیں رسول اللہ ﷺ نے پہلے جھنڈے کے ساتھ روانہ کیا تھا، اور سیدنا عکاشہ بن محصن رضی اللہ عنہ وہ تھے جنہیں نبی ﷺ نے جنت کی خوشخبری سنائی تھی۔“