فضائل الصحابة
ما ورد في التحذير من سب الصحابة والطعن فيهم— صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو برا بھلا کہنے اور ان پر طعن کرنے کی ممانعت کا بیان۔
(بَابُ أَقْوَالِ الصَّحَابَةِ وَالتَّابِعِينَ فِي النَّهْيِ عَنْ سَبِّ الصَّحَابَةِ) باب: (صحابہ کرام کو برا کہنے کی ممانعت میں صحابہ و تابعین کے اقوال کا بیان)۔
حدیث نمبر: 15
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا وَكِيعٌ ، قَثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ نُسَيْرِ بْنِ ذُعْلُوقٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ يَقُولُ: "لَا تَسُبُّوا أَصْحَابَ مُحَمَّدٍ، فَلَمَقَامُ أَحَدِهِمْ سَاعَةً خَيْرٌ مِنْ عَمَلِ أَحَدِكُمْ عُمْرَهُ ".ترجمہ
نُسیر بن ذعلوق رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کو فرماتے ہوئے سنا: ”محمد ﷺ کے اصحاب کو برا بھلا نہ کہو، کیونکہ ان میں سے کسی ایک کا (نبی ﷺ کی معیت میں) ایک گھڑی قیام کرنا، تم میں سے کسی کے زندگی بھر کے عمل سے بہتر ہے۔“