فضائل الصحابة
ما ورد في التحذير من سب الصحابة والطعن فيهم— صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو برا بھلا کہنے اور ان پر طعن کرنے کی ممانعت کا بیان۔
(بَابُ أَقْوَالِ الصَّحَابَةِ وَالتَّابِعِينَ فِي النَّهْيِ عَنْ سَبِّ الصَّحَابَةِ) باب: (صحابہ کرام کو برا کہنے کی ممانعت میں صحابہ و تابعین کے اقوال کا بیان)۔
حدیث نمبر: 14
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا وَكِيعٌ ، وَأَبُو مُعَاوِيَةَ ، قَالَا: نَا هِشَامٌ يَعْنِي ابْنَ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ: أُمِرُوا بِالِاسْتِغْفَارِ لِأَصْحَابِ مُحَمَّدٍ، فَسَبُّوهُمْ. وَقَالَ أَبُو مُعَاوِيَةَ فِي حَدِيثِهِ: يَا ابْنَ أُخْتِي، أُمِرُوا أَنْ يَسْتَغْفِرُوا لِأَصْحَابِ مُحَمَّدٍ، فَسَبُّوهُمْ.ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ”لوگوں کو محمد ﷺ کے صحابہ کے لیے مغفرت طلب کرنے کا حکم دیا گیا تھا، لیکن انہوں نے انہیں برا بھلا کہنا شروع کر دیا۔“
اور ابو معاویہ رحمہ اللہ نے اپنی روایت میں (سیدہ کے یہ الفاظ) نقل کیے ہیں: ”اے میرے بھانجے! لوگوں کو حکم تو یہ دیا گیا تھا کہ وہ محمد ﷺ کے اصحاب کے لیے استغفار کریں، مگر انہوں نے ان کی شان میں گستاخی کی۔“