فضائل الصحابة
فضائل سعد بن معاذ رحمه الله— سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ وَفَاةِ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ وَالْحُزْنِ عَلَيْهِ) باب: (سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کی وفات اور ان پر غم کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1493
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا يَزِيدُ ، قَالَ: أَنَا مُحَمَّدٌ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبِي، عَنْ أَبِيهِ عَلْقَمَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: "مَا كَانَ أَحَدٌ أَشَدَّ فَقْدًا عَلَى الْمُسْلِمِينَ بَعْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَصَاحِبَيْهِ أَوْ أَحَدِهِمَا مِنْ سَعْدٍ".ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ اور آپ کے دونوں ساتھیوں – یا ان میں سے کسی ایک – کے بعد مسلمانوں پر سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کی وفات سے بڑھ کر کسی کی کمی (جدائی کا صدمہ) زیادہ شدید نہ تھی۔“