فضائل الصحابة
فضائل سعد بن معاذ رحمه الله— سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ كَرَامَاتِ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ عِنْدَ مَوْتِهِ) باب: (سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کی وفات کے وقت ظاہر ہونے والی کرامات کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1494
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا يَزِيدُ ، قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، قَالَ: حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ شُرَحْبِيلَ ، وَقَالَ يَزِيدُ مَرَّةً: شُرَحْبِيلُ "إِنَّ رَجُلًا أَخَذَ مِنْ تُرَابِ قَبْرِ سَعْدِ قَبْضَةً يَوْمَ دُفِنَ، فَفَتَحَهَا بَعْدُ فَإِذَا هِيَ مِسْكٌ".ترجمہ
محمد بن شرحبیل رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ: ”ایک شخص نے سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کی تدفین والے دن ان کی قبر کی مٹی سے ایک مٹھی بھر لی، پھر اس نے اسے بعد میں کھولا تو وہ کستوری تھی۔“