فضائل الصحابة
فضائل سعد بن معاذ رحمه الله— سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابٌ مِنْ أَخْبَارِ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ) باب: (سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کے بعض احوال کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1492
قَالَ مُحَمَّدٌ: وَسَمِعْتُ إِسْمَاعِيلَ بْنَ مُحَمَّدِ بْنِ سَعْدٍ ، وَدَخَلَ عَلَيْنَا الْفُسْطَاطَ وَنَحْنُ نَدْفِنُ وَاقِدَ بْنَ عَمْرِو بْنِ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ ، قَالَ: أَلَا أُحَدِّثُكُمْ مَا سَمِعْتُ أَشْيَاخَنَا يَقُولُونَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ مَاتَ سَعْدٌ: "لَقَدْ نَزَلَ سَبْعُونَ أَلْفَ مَلَكٍ شَهِدُوا وَفَاةَ سَعْدٍ ، مَا وَطِئُوا الْأَرْضَ قَبْلَ يَوْمَئِذٍ".ترجمہ
محمد رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے اسماعیل بن محمد بن سعد رحمہ اللہ سے سنا، وہ ہمارے پاس خیمے میں اس وقت داخل ہوئے جب ہم واقد بن عمرو بن سعد بن معاذ کی تدفین کر رہے تھے، انہوں نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں وہ بات نہ سناؤں جو میں نے اپنے شیوخ کو کہتے ہوئے سنی؟“ (وہ بیان کرتے تھے کہ) رسول اللہ ﷺ نے سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کی وفات کے دن فرمایا: ”یقیناً ستر ہزار فرشتے نازل ہوئے جنہوں نے سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کی وفات (کے موقع) پر شرکت کی، انہوں نے اس دن سے پہلے کبھی زمین پر قدم نہیں رکھا تھا۔“