فضائل الصحابة
فضائل سعد بن معاذ رحمه الله— سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ كَرَامَاتِ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ عِنْدَ مَوْتِهِ) باب: (سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کی وفات کے وقت ظاہر ہونے والی کرامات کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1491
قَالَ مُحَمَّدٌ: فَقَالَ نَاسٌ مِنْ أَصْحَابِنَا: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمَّا أَخْرَجَ بِجِنَازَةِ سَعْدٍ قَالَ نَاسٌ مِنَ الْمُنَافِقِينَ: مَا أَخَفَّ سَرِيرَ سَعْدٍ أَوْ جِنَازَةَ سَعْدٍ ، قَالَ: فَحَدَّثَنِي سَعْدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ يَوْمَ مَاتَ سَعْدٌ: "لَقَدْ نَزَلَ سَبْعُونَ أَلْفَ مَلَكٍ، شَهِدُوا جِنَازَةَ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ مَا وَطِئُوا الْأَرْضَ قَبْلَ يَوْمَئِذٍ".ترجمہ
امام محمد رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ہمارے بعض اصحاب نے کہا کہ جب رسول اللہ ﷺ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کا جنازہ لے کر نکلے تو منافقین میں سے کچھ لوگوں نے کہا: سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کا تختہ (یا ان کا جنازہ) کتنا ہلکا ہے!“
امام محمد رحمہ اللہ فرماتے ہیں: مجھے سعد بن ابراہیم بن عبد الرحمن بن عوف رحمہ اللہ نے حدیث بیان کی کہ رسول اللہ ﷺ نے سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کی وفات کے دن فرمایا: ”یقیناً ستر ہزار فرشتے نازل ہوئے جنہوں نے سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کے جنازے میں شرکت کی، انہوں نے اس دن سے پہلے کبھی زمین پر قدم نہیں رکھا تھا۔“